پاکستانسیاست

وزیراعظم کی فردوس شمیم نقوی کو استعفیٰ واپس لینے کی ہدایت

وزیراعظم نے رکن سندھ اسمبلی فردوس شمیم نقوی کو استعفیٰ واپس لینے کی ہدایت کر دی۔ عمران خان نے کہا کہ معاشی حب سے ہی ملکی ترقی ممکن ہے، کراچی کے عوام کو پیپلزپارٹی کے رحم و کرم پر اکیلا نہیں چھوڑیں گے۔
اسلام آباد میں وزیراعظم سے رکن سندھ اسمبلی فردوس شمیم نقوی کی ملاقات ہوئی۔ عمران خان نے فردوس شمیم نقوی کو سندھ اسمبلی کی رکنیت کے حوالے سے استعفیٰ واپس لینے کا حکم دیا۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کے عوام کیلئے فکر مند ہوں، معاشی حب سے ملکی ترقی ممکن ہے، کراچی کے عوام کو پی پی کے رحم و کرم پر اکیلا نہیں چھوڑیں گے۔
فردوس شمیم نے وزیراعظم کو کراچی ٹرانسفامیشن پلان اور ترقیاتی کاموں سے آگاہ کیا اور کہا کہ ایم این اے فنڈز سے ترقیاتی کاموں کا عمل تیزی سے جاری ہے، سندھ میں کشیدہ حالات ہیں، عوام پی پی حکومت سے رسوا ہوچکی ہے، سندھ میں اسٹینڈنگ کمیٹیوں میں اپوزیشن کو نمائندگی نہیں دی جاتی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

%d