پاکستان

وزیراعظم عمران خان کا افغان سفیر کی بیٹی کے اغواء کا نوٹس

وزیراعظم عمران خان نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں افغان سفیر کی بیٹی کے اغواء کا نوٹس لے لیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں افغان سفیر کی بیٹی کے اغواء کا نوٹس لیا ہے، ملزمان کو پکڑنے کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی ہے۔
وزیراعظم نے ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید، اسلام آباد پولیس اور قانون نافذ کرنے والے تمام ادارے ترجیحی بنیادوں پر معاملے کی تحقیقات کریں۔ تمام ادارے معاملے کی تحقیقات میں وفاقی پولیس کے ساتھ تعاون کریں۔
وزیراعظم نے حکم دیا کہ واقعے میں ملوث ملزمان کو 48 گھنٹے کے اندر پکڑا جائے۔
وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ افغان سفیر کے خاندان کے ساتھ رابطے میں ہیں۔
اس سے قبل ترجمان دفترخارجہ زاہد حفیظ چودھری نے کہا ہے کہ افغان سفیر اور انکی فیملی کی سکیورٹی بڑھا دی گئی۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے ملزموں کو پکڑنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
افغانستان کے سفیر کی بیٹی کے ساتھ پیش آنیوالے واقعہ پر ترجمان دفترخارجہ نے رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ افغان سفیر کی بیٹی کی پر حملہ ہوا وہ رینٹ کی کار پر تھی، افسوسناک واقعہ کے فوری بعد اسلام آباد پولیس نے انوسٹی گیشن شروع کر دی ہے۔
زاہد حفیظ چودھری کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق وزارت خارجہ اور متعلقہ ادارے افغان سفیر اور انکی فیملی سے رابطے میں ہیں، افغان سفیر اور انکی فیملی کی سکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے ملزموں کو پکڑنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سفارتی مشن کے علاوہ عملے اور ان کے اہل خانہ کی حفاظت و سلامتی انتہائی اہمیت کی حامل ہے، اس طرح کے واقعات کو برداشت نہیں کیا جاسکتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

%d bloggers like this: