پاکستانتازہ ترینسیاست

وزیراعظم شہباز شریف سرکاری دورے پربرطانیہ روانہ

وزیراعظم شہباز شریف ایک ہفتے کے غیر ملکی دورے پر برطانیہ روانہ ہوگئے۔

شہباز شریف لندن میں اپنے بھائی اور سابق وزیراعظم نواز شریف سے بھی ملاقات کریں گے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف خصوصی طیارے میں اپنے وفد کے ہمراہ دورے پر روانہ ہوئے، وہ لاہور سے براہ راست لندن پہنچیں گے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم ہفتے کو برطانوی حکومت کی دعوت پر برطانیہ کے بادشاہ کی تاج پوشی کی شاہی تقریب میں شرکت کریں گے۔
ذرائع کے مطابق قوی امکان ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف وطن واپسی سے قبل ترکیہ اور سعودی عرب بھی جائیں تاہم حتمی پروگرام ابھی سامنے نہیں آیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
%d bloggers like this: