پاکستانتازہ ترین

وزیراعظم اور انکی اہلیہ میں ناراضی و علیحدگی کی خبروں کی تردید

وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط ڈاکٹر شہباز گل نے وزیراعظم اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی میں ناراضی اور علیحدگی کی خبروں کی تردید کردی۔

وزیر اعظم عمران خان اور خاتون اول کے درمیان کشیدگی اوربشریٰ بی بی کے ناراض ہوکر لاہور چلے جانے کی خبریں سوشل میڈیا اور بھارتی میڈیا پر چلائی جارہی ہیں۔

اس حوالے سے بشریٰ بی بی کی قریبی دوست فرح خان نے میڈیا کو بتایا یہ پروپیگنڈا کیا جارہا ہے، خاتون اول میرے گھر قطعا قیام پذیر نہیں، وہ بنی گالا اسلام آباد میں گھر پر موجود ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سیاست میں اتنا نیچے نہیں گرنا چاہیے کہ لوگوں کی ذاتی زندگیوں پر جھوٹ بولا جائے۔

فرح خان کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پرمیرے بارے میں بھی کہا جا رہا ہے کہ ملک سے بھاگ گئے ہیں، میں اور شوہر پاکستان ہی میں موجود ہیں۔
وزیر اعظم عمران خان نے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل نے کہا وزیراعظم اور خاتون اوّل کے بارے میں گھٹیا اور من گھڑت خبریں دینے پر صحافی کیخلاف ہم عدالت میں ہیں، خاتون اوّل کے بارے میں جھوٹی خبریں پھیلانے والوں کے خلاف سخت قانونی چارہ جوئی کی جائے گی۔

ان کا کہنا تھاکہ خاتون اوّل بشریٰ عمران اور وزیراعظم دونوں اسلام آباد میں موجود ہیں، خاتون اول پورے ایک سال میں صرف ایک ہفتے کیلئے لاہور تشریف لے کرگئیں اور پچھلے چند مہینوں سے وہ لاہور نہیں گئیں، اسلام آباد میں ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

%d