وزیراعظم ،وزیرقانون،وزیرداخلہ نااہل ہوسکتے :اعتزاز احسن

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک )سینئر قانون دان بیرسٹر چوہدری اعتزاز احسن کا کہنا ہے کہاگر سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق الیکشن کمیشن کو فنڈز فراہم نہ کیے گئے تو وزیراعظم، وزیرقانون اور وزیر داخلہ کے خلاف توہینِ عدالت کی کارروائی ہوسکتی ہے۔نجی چینل سےگفتگو کرتے ہوئے اعتزاز احسن نے کہا کہ حکومت اور تحریک انصاف 14 مئی اور 2 اکتوبر کے درمیان اگر الیکشن کیلئے اتفاق کرلیں تو چیف جسٹس سہولت دے سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یوسف رضا گیلانی 5 سال کیلئے نااہل ہوئے، شہباز شریف کے ساتھ بھی ایسا ہو سکتا ہے.
اگر سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق الیکشن کمیشن کو فنڈز فراہم نہ کیے گئے تو وزیراعظم، وزیرقانون اور وزیر داخلہ کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی ہو سکتی ہے۔اعتزاز احسن نے کہا کہ سپریم کورٹ کے ججز میں شدید گروپنگ ہے اور وہ ایک دوسرے سے ہاتھ بھی نہیں ملاتے۔