تازہ ترین

واٹر ٹینکر ڈرائیور نے لوٹ مار کرنے والے ڈاکوؤں پر گاڑی چڑھا دی

شہر قائد کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں ایک واٹر ٹینکر نے موٹر سائیکل اسنیچر کو کچل کر مار ڈالا۔

تفصیلات کے مطابق اورنگی ٹاؤن میں 2 ڈکیت ایک شہری سے موٹر سائیکل چھیننے کی واردات کر رہے تھے کہ ایک واٹر ٹینکر ڈرائیور نے لوٹ مار کرنے والے ڈاکوؤں پر گاڑی چڑھا دی۔

ایس ایس پی ویسٹ شاد ابن مسیح کے مطابق دو ڈکیت شہری سے 125 موٹر سائیکل چھین رہے تھے، کہ سامنے سے آنے والے ٹینکر نے ڈاکوؤں کو بری طرح ٹکر مار دی، ایک ڈکیت تو فرار ہو گیا تاہم دوسرا ٹینکر کی زد میں آکر ہلاک ہو گیا۔

پولیس حکام کے مطابق فرار ہونے والا ڈاکو لوٹ مار کیے بغیر ہی فرار ہو گیا، اس سلسلے میں مزید تفتیش کی جا رہی ہے، اور فرار ڈاکو کی تلاش بھی کی
جا رہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Diyarbakır koltuk yıkama hindi sex