بین الاقوامیتازہ ترین

نیو یارک سیلابی بارشوں کے باعث نظام زندگی بری طرح متاثر ہوگئی

نیو یارک: امریکی ریاست نیویارک میں مسلسل بارشوں کی وجہ سے شہر میں سیلابی صورتحال پیدا ہو گئی۔ ہر طرف تباہی مچا دی، نظام زندگی بری طرح متاثر ہوگئی، سیلابی ریلوں کی وارننگ کے بعد ریاست میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات نے نیو یارک میں معمولاتِ زندگی بڑے پیمانے پر متاثر ہونے کی وارننگ جاری کر دی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق نیو یارک شہر کا انفرا اسٹرکچر اتنے زیادہ پانی کو ہینڈل نہیں کر پا رہا، جس کے نتیجے میں افرا تفری پھیل رہی ہے اور ٹرانسپورٹ کا نظام بھی بری طرح متاثر ہے۔

ریاست نیو یارک میں پچھلے 5 روز سے جاری بارشوں کے بعد نیویارک شہر کے کئی حصوں میں سیلابی صورتحال ہے، سڑکوں، پلوں پرسیلابی پانی جمع ہوگیا جبکہ میٹرو اسٹیشنز میں بھی سیلابی پانی داخل ہو گیا۔

نیویارک میں جمعے اور ہفتے کو مزید بارشوں اور سیلابی ریلوں کی وارننگ جاری کی گئی جس کے بعد اب گورنر نے ریاست میں ایمرجنسی نافذ کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
%d bloggers like this: