پاکستانتازہ ترین

نگران وفاقی کابینہ کا اجلاس بدھ کو طلب کر لیا گیا

نگران وفاقی کابینہ کا اجلاس بدھ کو طلب کر لیا گیا۔

نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ اجلاس کی صدارت کریں گے، اجلاس میں وفاقی کابینہ ملکی سیاسی و معاشی صورتحال کا جائزہ لے گی۔

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ 6 نکاتی ایجنڈے پر بھی غور کرے گی، اجلاس میں خلیجی ممالک کے ساتھ فری ٹریڈ ایگریمنٹ کے پانچویں دور سے متعلق امور کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ معمولی تبدیلی کے ساتھ حج پالیسی 2024 ایک بار پھر کابینہ اجلاس میں پیش کی جائے گی، بینکوں کو مالی سال 2021 تا 2022 میں زرمبادلہ پر غیر معمولی منافع پر ٹیکس کی منظوری لی جائے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

%d