پاکستانتازہ ترین

نگران وزیر اعلیٰ کی طرف سے پی ٹی بی کی ٹیم کو 3کروڑروپےانعام کا اعلان

نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے بہترین خدمات پر پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ (پی آئی ٹی بی) کی ٹیم کیلئے 3 کروڑ روپے انعام کا اعلان کردیا۔

وزیراعلیٰ محسن نقوی نے پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے ہیڈ آفس کا دورہ کیا، انہوں نے بہترین خدمات پیش کرنے والے افسران و ملازمین میں اسناد تقسیم کیں۔

پی آئی ٹی بی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ پی آئی ٹی بی ملک بھر میں بہترین سروسز فراہم کررہا ہے، پنجاب میں ہر شعبے میں پی آئی ٹی بی کی خدمات کلیدی ہیں، پی آئی ٹی بی نے قلیل مدت میں بہت سے اہم منصوبے مکمل کیے۔

انہوں نے کہا کہ 13 ماہ کے دوران منصوبوں کو ہنگامی بنیادوں پر مکمل کرنے کی کوشش کی، منصوبوں کی تکمیل پر پی آئی ٹی بی ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے، گزشتہ ایک سال میں پی آئی ٹی بی نے لاتعداد منصوبوں کو مکمل کیا۔

انہوں نے کہا کہ پی آئی ٹی بی نے ہسپتالوں کا ایچ آئی ایم ایس نظام مکمل کیا، ڈرائیونگ لائسنس کیلئے اپیلی کیشنز بناکر دیں، پی آئی ٹی بی عالمی معیار کے مطابق کام کررہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Diyarbakır koltuk yıkama hindi sex