پاکستانتازہ ترین

نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ آج دو روزہ دورے پر گلگت بلتستان پہنچیں گے

نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ آج دو روزہ دورے پر گلگت بلتستان پہنچیں گے، وہ 76 ویں یومِ آزادی کی تقریبات میں شرکت کریں گے۔

نگران وزیر اعظم دورہ گلگت بلتستان کے دوران ڈوگرا راج سے آزادی کی راہ میں جان دینے والے عظیم شہداء کو خراجِ تحسین پیش کریں گے، انوار الحق کاکڑ یاد گارِ شہداء پر پھول چڑھائیں گے۔

وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ گلگت پریڈ گراؤنڈ میں آزادی کی تقریب میں شرکت کریں گے، فورس کمانڈ ناردرن ایریاز کے چاق و چوبند دستے پریڈ کا شاندار مظاہرہ کریں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

%d