پاکستانتازہ ترین

نگران وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہو گا۔

نگران وفاقی کابینہ 9نکاتی ایجنڈے پر غور کرے گی،اجلاس میں ڈپٹی چیئرمین نیب کی تقرری کی منظوری دی جائے گی،نیب کے پراسیکیوٹر جنرل کی تقرری کی منظوری بھی ایجنڈے کا حصہ ہے،پی آئی اے کی نجکاری کیلئے فنانشل ایڈوائزر کی تقرری کی منظوری ایجنڈے میں شامل ہیں۔

اس کے علاوہ ای سی سی اور نجکاری کابینہ کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق بھی کی جائیگی،وفاقی کابینہ ایپکس کمیٹی اجلاس کی توثیق کرے گی،سمگلنگ، حوالہ ہنڈی کی روک تھام کے اقدامات پربھی غور ہوگا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *