
ذااتی مصروفیات کی وجہ سے آج کا دورہ منسوخ کیا گیا ، جس کے بعد گورنر ہاؤس پشاور میں ہونیوالا پروگرام بھی منسوخ کردیا گیا۔
وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کا پشاور میں دو روزہ قیام شیڈول تھا، اس حوالے سے ذرائع نے بتایا تھا کہ نگران وزیراعظم سے گورنرخیبرپختونخوا ، نگران وزیر اعلیٰ اور کابینہ کے ارکان ملاقاتیں کرینگے۔
اس کے علاوہ وزیراعظم کی زیر صدارت امن امان سے متعلق اجلاس بھی شیڈول تھا ، جس میں وزیراعظم کو ڈالر، چینی کی اسمگلنگ اوردیگر کارروائیوں سےمتعلق بریفنگ دی جانی تھی۔