کالم

’’نکاح اور اجتماعی شادیاں‘‘

چوہدری عمران الٰہی

نکاح عورت اور مرد میں ایک عمرانی معاہدہ ہے ۔ جس کے ذریعے مرد و عورت کے درمیان تعلق جائز اور اولاد کا نسب صحیح ہو جاتا ہے ۔ بدقسمتی سے ہم نے آج نکاح کو بہت مشکل بنا لیا ہے ۔ غیر شرعی رسم و رواج ‘جہیز وغیرہ کی وجہ سے نکاح مہنگا ہو گیا ہے ۔ ‘ایک خبر کے مطابق پاکستان میں 22 ملین نوجوان لڑکے ‘لڑکیاں شادی کے منتظر ہیں ۔ بہت سی لڑکیاں اس لیے کنواری بیٹھی بوڑھی ہو رہی ہیں کہ ان کے والدین مہنگائی کے اس دور میں لڑکے والوں کے مطالبات کے مطابق جہیز نہیں دے سکتے ۔ اس صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے مہر ویلفیئر سوسائٹی نے اجتماعی شادیوں کے ذریعے بچیوں اور ان کے والدین کی مشکل حل کرنے کا بیڑہ اٹھا رکھا ہے اور گذشتہ کئی سالوں سے مستحق بچیوں کو سامان جہیز دینے کے علاوہ شادی ہالز‘مارکی میں باراتیوں کو کھانا بھی کھلایا جاتا ہے ۔ مختلف تقریبات میں نامور شخصیات کو مدعو کیا جاتا ہے ۔گذشتہ ماہ مہر ویلفیئر سوسائٹی اور انجمن الراعی پاکستان کے زیر اہتمام ڈیکوریم مارکی میں اجتماعی شادیوں کے پروگرام میں 50بچیوں کو سامان تقسیم کی تقریب کا انعقاد ہوا۔جسمیں ملک بھر سے سوسائٹی کے عہدیداران اور شہر بھر سے سیاسی، سماجی و مختلف مکاتب فکر کے لوگوں کی بھرپور تعداد نے شرکت کی۔ تقریب میں شریک تقریبا 3ہزار شرکا کیلئے پرتکلف افطار ڈنر کا اہتمام بھی کیا گیا، تقریب میں شامل سیاسی، سماجی شخصیات و معززین کی کثیر تعداد نے تقریب کو چار چاند لگا دیئے، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سرپرست اعلیٰ مہر ویلفیئر سوسائٹی و انجمن الراعی پاکستان مہر محمد انور نے کہا کہ آئندہ پروگرام رواں سال کے آخر میں ہوگا جس میں انشاء اللہ 100بچیوں کو جہیز کا سامان دیا جائیگا۔مرکزی صدر پروفیسر ڈاکٹر فیصل مہر چودھری کا کہنا تھا کہ صحت، تعلیم، غربا میں راشن اور سپیشل بچوں کی تعلیم و تربیت اپنی مثال آپ ہیں۔مرکزی جنرل سیکرٹری چودھری سجاد مشتاق مہر نے کہا کہ نفسانفسی کے دور میں مہر ویلفیئر سوسائٹی نے تمام لوگوں کیلئے مشعل راہ کا
کردار ادا کیا ہے۔نقابت کے فرائض چودھری سجاد مشتاق مہرنے ادا کئے، تلاوت قرآن پاک کی سعادت حافظ ساجد منان جبکہ نعت رسول مقبول میاں حسیب مدنی اور احمد رضا نے پیش کی۔صدارت پاکستان تحریک انصاف کے راہنما و امیدوار این اے 78علی اشرف مغل نے کی.مقررین نے مہر ویلفیئر سوسائٹی کو کامیاب پروگرام کے انعقاد پر مبارکباد پیش کی اور تمام عہدیداران کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ مہر ویلفیئر سوسائٹی دوسری برادریوں کیلئے رول ماڈل ہے ،ہم ان کیساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں ہم ان بچیوں کیلئے دعاگو ہیں کہ اللہ تعالیٰ ان کو اپنے گھروں میں خوش و خرم رکھے۔مہر ویلفیئر سوسائٹی جس طرح انسانیت کی خدمت کر رہی ہے اور بلاتفریق تمام برادریوں کی بچیوں کو جہیز کا سامان دے رہی ہے اللہ تعالیٰ ان کیلئے آسانیاں پیدا کرے۔ تقریب میں عوامی ایم این اے چودھری محمد صدیق مہر، صدر چیمبر آف کامرس شیخ فیصل ایوب، سابقہ صدر چیمبر ملک ظہیر الحق، صدر واپڈا ٹائون سوسائٹی میاں ثاقب غفور، رضوان اسلم بٹ، بائو اکرام مہر، پرنٹ میڈیا کے صدر زاہد محمود راں، الیکٹرانک میڈیا کے صدر محمد افتخار گل، سابقہ ایم پی اے میاں سعود الحسن ڈار، سابقہ ایم پی اے چودھری محمد شبیر مہر، چودھری حق نواز، ڈی ایس پی کھیالی رانا ندیم، ایس ایچ او سبزی منڈی رانا آفتاب، سابق ایس ایچ او گرجاکھ مدثر رفیق بٹ، صدر پنجاب طیب مہر، جنرل سیکرٹری مہر محمد ارشد شاذلی، یوتھ صدر ساجد منان، یوتھ جنرل سیکرٹری چودھری وقاص اشرف، چیئرمین شادی سیل چودھری احمد مختار، صدر شادی سیل چودھری محمد عارف مہر، جنرل سیکرٹری عبدالبرام انور، ضلعی صدر محمود اختر مہر، سٹی صدر ماسٹر اعجاز رسول، صدر وکلا ونگ چودھری سکندر مہر، ضلعی صدر وکلا ونگ میاں بابر مہر، صدر لیڈی وکلا ونگ میڈم روحی ارم، لیگل ایڈوائزر چودھری مقبول مہر، جنرل سیکرٹری ایجوکیشن ونگ پروفیسر غلام بشیر مہر، آفس سیکرٹری میاں جمال رفیق، سٹی نائب صدر حافظ احسان مہر، صدر این اے عاطف محمود مہر، یوتھ صدر این اے محمد اویس یوسف مہر، صدر سپیشل ونگ میڈیم آسیہ پروین مہر، جنرل سیکرٹری سپیشل ونگ مہر عثمان، ڈاکٹر اعجاز بیگ، چودھری اصغر باجوہ، چودھری عبداللہ سجاد مہر، چودھری بلاج شہباز مہر، رانا محمد صدیق، رانا محمد علی، رانا محمد حنیف، عمران کھوکھر کے علاوہ دیگر مختلف شعبہ جات کے ہزاروں لوگوں نے بھرپور شرکت کی۔ہم کامیاب پروگرامز کے انعقاد پر مہر ویلفیئر سوسائٹی اور انجمن الراعی کے تمام عہدیداران ممبران اور ان سے تعاون کرنیوالے تمام احباب کو مبارکباد پیش کرتے ہیں ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
%d bloggers like this: