پاکستان
نو اور دس محرم الحرم کو لاہورسمیت پنجاب کے بڑے شہروں میں موبائل فون بند
لاہور : نو اور دس محرم الحرم کو لاہور سمیت پنجاب کے بڑے شہروں میں موبائل فون سروس بند رہے گی۔ وزارت داخلہ کے مطابق محرم الحرام کے جلوسوں اور حساس مقامات پر موبائل فون سروس بند رکھی جائے گی۔
یہ بھی بتایا گیا ہے کہ کہ لاہور، ملتان، راولپنڈی، فیصل آباد، جھنگ، بہاو لپور، رحیم یار خان، اٹک اور ڈی جی خان میں بھی موبائل فون سروس بند ہوگی