
نوشین کاظمی اور نمرتا کماری کی پراسرار موت کیس میں اہم پیش رفت سامنے آگئی۔ طالبہ نوشین کاظمی کی ڈی این اے رپورٹ نے کئی سوال پیدا کردیئے۔
رپورٹ میں انکشاف ہوا کہ نوشین کے سواب سیمپلز اور کپڑوں سے میل ڈی این اے بھی ملا ہے۔ نوشین کاظمی اور نمرتا کماری کے جسم سے ملنے والا نامعلوم ڈی این اے کافی حد تک ایک ہی شخص کا ہے۔ میڈیکل کی دونوں طالبات کی لاشیں الگ الگ وقت میں کالج کے ہوسٹل کے کمرے سے پنکھے سے لٹکی ہوئی ملیں تھیں۔
رپورٹ میں ہونے والے انکشافات نے کئی سوال کھڑے کر دیئے ہیں۔ جو لڑکیاں اعلی تعلیم کے لئے گھربار چھوڑ کر ہوسٹل آتی ہیں وہ خود کشی کیوں کریں گی۔ ڈاکٹر بنے کا عزم لئے گھروں سے نکلنے والی موت کی راہ پر کیوں چلیں گی۔
واضع رہےکہ نوشین کی ہلاکت کی جوڈیشل انکوائری کے احکامات جاری کیے جا چکے ہیں۔ جوڈیشل انکوائری میں ہی حقائق سامنے آ سکتے ہیں۔