شوبز

نوال سعید اور نور حسن کا ایک دوسرے سے اظہار محبت

نور حسن ایسا انسان ہے جس کیساتھ میں اپنا سب کچھ شیئر کر سکتی ہوں،نوال سعید

کراچی (شو بزڈیسک ) اداکارہ نوال سعید نے ساتھی اداکار نور حسن کیلئے کھل کر پیار کا اظہار کیا ہے۔حال ہی میں نجی ٹی وی شو میں بطور مہمان شرکت کرنے والی اداکارہ نوال سعید اور نور حسن نے آپس میں منفرد، مضبوط اور دوستی کے رشتے سے متعلق بات کی۔24سالہ نوال سعید کا نور حسن کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ میں نور حسن سے بہت پیار کرتی ہوں اور یہ سب جانتے ہیں، میرے قریبی لوگ جانتے ہیں کہ میں نور حسن کی بہت تعریف کرتی ہوں اور اِنہیں بہت پسند کرتی ہوں۔
نوال سعید نے کہا کہ نور حسن وہ انسان ہے جس کے ساتھ میں اپنا سب کچھ شیئر کر سکتی ہوں، اپنے راز، خوشی اور غم، میں اسلام آباد گئی وہاں میں نے نور حسن کے بغیر خود کو بہت نامکمل محسوس کیا اور نور کو بہت یاد کیا۔
اس دوران نور حسن نے بھی نوال سعید کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ نوال ناصرف خوبصورت بلکہ اچھی لڑکی بھی ہے، وہ نوال کے ساتھ ہر موضوع پر گفتگو کر سکتے ہیں اور سارا دن بات کر سکتے ہیں کیوں کہ نوال انہیں سمجھتی ہیں۔نور حسن نے کہا کہ زندگی میں کچھ بھی نیا ہونے پر وہ نوال کو سب سے پہلے بتاتے ہیں، ان کے فون کی ڈائیلنگ لسٹ میں سب سے پہلا نمبر نوال سعید کا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
%d bloggers like this: