پاکستانتازہ ترین

نواز شریف کی واپسی پر ضمانت کے لیے اپلائی کریں گے، اسحاق ڈار

سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہےکہ نواز شریف کی واپسی پر ضمانت کے لیے اپلائی کریں گے.

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ نگران حکومت کے روز کے کاموں پر قانون سازی کی گئی کیونکہ کوئی ملک 6،7 ماہ نگران سیٹ اپ کو محض حاضری لگانے تک محدود نہیں کرسکتا، یہ حکومت دو طرفہ فیصلوں، معیشت، نجکاری اور پبلک پرائیویٹ پارٹنرپرفیصلےکرسکتی ہے، الیکشن ایکٹ میں روزانہ کے کاموں پر قانون سازی کی اس لیے اگلا سیٹ اپ نگران حکومت کے فیصلوں کو تسلیم کرے گا۔

سابق وزیر خزانہ نے کہا کہ میں نے ثاقب نثار سے حفاظتی ضمانت لینے سے انکار کر دیا تھا، میں نے واضح کیاتھا کہ آپ نے ہم سے زیادتی کی اورپاسپورٹ کینسل کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *