پاکستانتازہ ترینسیاست

نواز شریف کا ڈومیسائل مجھ سے بہتر ہے، آصف علی زرداری

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ نواز شریف کا ڈومیسائل مجھ سے بہتر ہے کسی کو ملک آنے کا مشورہ نہیں دیں گے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کے دورہ امریکا کے حوالے سے سوال کے جواب میں آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ ’اسے ایک کانفرنس میں شرکت کے لیے امریکا جانا ہے‘۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے اقتدار میں رہنے کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں سابق صدر کا کہنا تھا کہ ’پی ٹی آئی اقتدار میں نہیں ہے، اگر آپ کو نظر آتی ہے تو بتادیں‘۔
بیماری میں بھی عدالتوں کا سامنا کرنے پر انہیں بھی عدالتوں کا سامنا کرنے کی تجویز دینے کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ ’ہم کسی کو مشورہ نہیں دیں گے، ملک واپس آنا چاہیں تو بہتر نہ آنا چاہیں تو مرضی‘۔
ان کا کہنا تھا کہ ’نواز شریف کا ڈومیسائل مجھ سے بہتر ہے‘۔
ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ ’آئندہ حکومت بلاول بھٹو زرداری کی دیکھ رہا ہوں‘۔
آزاد جموں و کشمیر کے انتخابات کے حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ ’آزاد کشمیر میں ہمیشہ جو ہوتا ہے وہی ہوگا، ہماری پارٹی کشمیر کے لیے 50 سال سے لڑ رہی ہے‘۔
سلیکٹرز کے لیے پیغام دینے کے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ ’اس ہی ملک میں رہتا ہوں، سلیکٹرز کو آپ کے ذریعے کیوں پیغام دوں‘۔
واضح رہے کہ آصف علی زرداری نیویارک اپارٹمنٹ کی تحقیقات کے معاملے پر ضمانت قبل از گرفتاری کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ پہنچے تھے۔
سابق صدر کی درخواست پر عدالت نے سابق صدر آصف علی زرداری کی 5 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض 28 جولائی تک کی ضمانت منظور کی۔
خیال رہے کہ انسداد بدعنوانی کے ادارے نے 15 جون کو سابق صدر کو ایک سوالنامے کے ساتھ طلبی کا نوٹس جاری کیا تھا جس میں ان سے اپارٹمنٹ کی تفصیلات پوچھی گئی تھیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

%d bloggers like this: