پاکستانتازہ ترینسیاستفیچرڈ

نواز شریف نے برطانوی وزارت داخلہ کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کردی

اسلام آباد۔ سابق وزیر اعظم نواز شریف نے برطانوی وزارت داخلہ کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کردی یہ بات مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے میڈیا سے گفتگو میں بتائی انہوں نے کہا سابق وزیر اعظم نواز شریف کے وکلا نے برطانوی وزارت داخلہ کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کردی ہے او اس کا فیصلہ ہونے تک سابق وزیر اعظم برطانیہ میں قیام کرسکتے ہیں۔ راس اپیل پر فیصلہ ہونے تک محکمہ داخلہ کا حکم غیرموثر رہے گا اوراس دوران سابق وزیر اعظم برطانیہ میں قانونی طورپر مقیم رہ سکتے ہیں۔
واضح رہے سابق وزیر اعظم نواز شریف نے برطانوی حکومت کو اپنے ویزہ کی مدت میں توسیع کی درخواست دی تھی تاہم برطانوی وزارت داخلہ نے ان کی درخواست مسترد کردی۔ جس کے خلاف نواز شریف نے عدالت کا رخ کرلیا.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے