پاکستانتازہ ترین

نواز شریف عوام پر احسان کریں اور لندن میں ہی رہیں۔ محمد علی سیف

تحریکِ انصاف کے رہنما بیرسٹر محمد علی سیف کا کہنا ہے کہ نواز شریف عوام پر احسان کریں اور لندن میں ہی رہیں۔ نواز شریف واپسی کے بجائے لوٹی ہوئی دولت قوم کو عطیہ کر دیں۔اپنے ایک بیان میں بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ پاکستانی عوام موروثی سیاست کو رد کر چکے ہیں۔ نواز شریف کی سیاست اب قصۂ پارینہ بن چکی ہے۔

واضح رہے کہ نواز شریف کی جانب سے آئندہ ماہ 21 اکتوبر کو لندن سے وطن واپس آنے کا اعلان سامنے آیا ہے۔اعلان کے بعد سے ان کے تاریخی استقبال کے لیے مسلم لیگ( ن)تیاریوں میں مصروف ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

%d bloggers like this: