پاکستانتازہ ترین

نواز شریف اور شہباز شریف کیلئے ہی سارے ریلیف ہیں. پرویز الہٰی

پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی صدر چودھری پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ نواز شریف اور شہباز شریف کیلئے ہی سارے ریلیف ہیں.

عدالت پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چودھری پرویز الہٰی کا کہنا تھا کہ نواز شریف لاڈلے کیلئے سارے ریلیف اور باقیوں کیلئے سختی ہے۔، پانچ ماہ سے ہم ضمانت پر ہیں پھر بھی ہمیں تنگ کیا جا رہا ہے، سپیشل انصاف کیا صرف شریفوں کیلئے ہے؟ انصاف تو وہ ہے جس کو عوام تسلیم کرے اور انصاف ہوتا نظر بھی آئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے ہمیشہ اداروں اور عدالتوں کا احترام کیا ہے، شریفوں نے ہمیشہ ججز کے خلاف سخت باتیں کی ہیں یہ کہاں کا انصاف ہے، نواز شریف لاڈلے کیلئے سارے ریلیف اور باقیوں کیلئے سختی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

%d bloggers like this: