پاکستانتازہ ترین

نواز شریف اب الیکشن لڑ سکتے ہیں،ماہر قانون

نوازشریف کی العزیزیہ کیس میں بریت پر ماہر قانون و تجزیہ کاروں نے کہا ہے کہ نواز شریف کے خلاف تمام کیسز سیاسی وجوہات کی بنیاد پر بنائے گئے تھے، نوازشریف اب الیکشن لڑنے کے اہل ہیں اور وہ الیکشن لڑ سکتے ہیں۔

جیو کی خصوصی نشریات میں ماہر قانون عرفان قادر، تجزیہ کار مظہرعباس ،شاہزیب خانزادہ، سلیم صافی اور شہزاد اقبال نے اظہار خیال کیا۔

ماہر قانون و تجزیہ کاروں نے کہا کہ نواز شریف کے خلاف تمام کیسز سیاسی وجوہات کی بنیاد پر بنائے گئے تھے، نوازشریف اب الیکشن لڑنے کے اہل ہیں اور وہ الیکشن لڑ سکتے ہیں، پراسیکیوشن سے یہ سوال کرنا ضروری ہے کہ کل کیا وجوہات تھیں جو آپ نے کیس بنایا اور آج کیوں دستبردار ہورہے ہیں۔

ماہرین نے کہا کہ سزائیں غلط دلوائی گئی تھیں لیکن ختم بھی غلط طریقے سے ہو رہی ہیں، جب کوئی سیاستدان زیر عتاب ہوتا ہے تو اس کے خلاف فیصلے آتے ہیں اور جب زیر نظر ہوتا ہے تو بڑے بڑے جرائم پر بھی سرف نظر کیا جاتا ہے، نوازشریف کی واپسی کی باتوں سے اندازہ ہو رہا تھا کہ جتنی بھی ان کی قانونی مشکلات ہیں وہ ختم ہوجائیں گی ان کو کسی نہ کسی قسم کی یقین دہانی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Diyarbakır koltuk yıkama hindi sex