
مسلم لیگ (ن) کے رہنما اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ نوازشریف کی وطن واپسی پر گرفتاری کا کوئی امکان نہیں۔
اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ نوازشریف کل (بروز بدھ) سعودی عرب پہنچیں گے جہاں وہ عمرہ ادا کریں گے۔ 21 اکتوبر کو پاکستان آئیں گے اور قانونی ٹیم کی معاونت سے عدالت سے ضمانت لیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ (ن) لیگ کی بھرپور کوشش ہے کہ آنیوالے انتخابات میں نمایاں اکثریت حاصل کی جائے ، ایسا کوئی قدم نہیں اٹھانا چاہتے جس سے انتقام کا پہلو ابھرتا ہو۔