پاکستانتازہ ترین

نوازشریف نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا۔

مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف نے گرفتاری سے بچنے کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا۔

نوازشریف کی جانب سے اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر حفاظتی ضمانت کی درخواست آج ہی سماعت کیلئے مقرر کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔ درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ کیسز کا سامنا کرنا چاہتے ہیں، عدالت پہنچنے تک گرفتاری سے روکا جائے اور حفاظتی ضمانت دی جائے۔

نواز شریف 21 اکتوبر کو اسلام آباد میں لینڈ کریں گے، عدالت پہنچنے تک حفاظتی ضمانت منظور کی جائے۔بتایا گیا ہے کہ حفاظتی ضمانت کی درخواست ایون فیلڈ اور العزیزیہ ریفرنس میں دائر کی گئی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

%d