پاکستانتازہ ترین

نذیر چوہان فیڈر سے دودھ نہیں پیتے، شکوہ جھوٹ، ترین گروپ میدان میں آگیا

لاہور: تحریک انصاف ترین ہم خیال گروپ نے نذیر چوہان کی جانب سے گروپ چھوڑنے کے اعلان کو حکومتی دباؤ اور نذیر چوہان کی انفرادی کمزوری قرار دے دیا۔ رکن قومی اسمبلی اور ترین ہم خیال گروپ کے سینئر رکن راجہ ریاض نے کہا کہ نذیرچوہان فیڈر سے دودھ نہیں پیتے جو ہم نے انہیں گمراہ کردیا، وہ جذباتی آدمی ہیں، انہیں منع کیاتھاکہ مذہبی معاملات پربیان بازی نہ کریں۔ جیسے ہی نذیر چوہان کی پکڑ ہوئی توگروپ چھوڑکربھاگ گئے، ہم سب جہانگیرترین کی قیادت میں متحد ہیں جہانگیر ترین کی ہدایت پر دو روز قبل میں نے اپنے گھر پر ترین گروپ کا اجلاس بلا کر نذیر چوہان کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے چوہان کے ساتھ مکمل اظہار یکجہتی کا اعلان کیا تھا اس لئے نذیر چوہان کا گروپ کی مدد نہ ملنے کا شکوہ جھوٹ ہے۔ بتایا گیا ہے کہ ہم خیال گروپ نے بیان میں کہا کہ نذیر چوہان کو سمجھایا تھا کہ سیاست میں سیاسی بات ہونی چاہئے کسی پر مذہبی الزام تراشی کرنا مناسب نہیں مگر وہ شہزاد اکبر پر مسلسل مذہبی الزام تراشی کرتے رہے،امکان ہے کہ حکومت میں شامل بعض سازشی عناصر نذیر چوہان کو استعمال کر کے جہانگیر ترین کے خلاف نئی مہم شروع کریں گے۔ میڈیا رپورٹس یے مطابق راجہ ریاض نے کہا کہ نذیر چوہان جذباتی اور گرم مزاج انسان ہیں،انہیں دھیمے اور مستقل انداز میں سیاست کرنا چاہئے،نذیر چوہان اپنی خواہش اور رضامندی کے ساتھ ہمارے گروپ میں شامل ہوئے تھے ، اس وقت وہ کہتے تھے کہ ترین ہم خیال گروپ ایک جہاد کر رہا ہے اور میں اس میں ضرور شامل ہوں گا۔ نذیر چوہان کو مذہبی معاملات پر بیان بازی سے روکا تھااور سمجھایا تھا کہ سیاست میں سیاسی بات کی جاتی ہے مذہبی الزامات عائد نہیں کئے جاتے۔نذیر چوہان نے شہزاد اکبر پر الزام عائد کر کے نامناسب حرکت کی ، جہانگیر ترین سمیت ہم سب ساتھیوں نے اسے مذہبی الزام تراشی سے منع کیا تھا، شہزاد اکبر کی وضاحت کے بعد دوبارہ نذیر چوہان کو سمجھانے کی کوشش کی لیکن وہ کسی کی سننے کو تیار نہیں تھے۔ ترین گروپ نے جہانگیر ترین پر غیر متزلزل اعتماد کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان ہمارے قائد اور جہانگیر ترین ہمارے لیڈر ہیں ،جہانگیر ترین کی قیادت میں تمام 28 اراکین اسمبلی یکجا، متحد اور مضبوط ہیں،آئندہ چند روز میں گروپ ارکان ایک تقریب میں جمع ہو کرجہانگیر ترین پر اپنے اعتماد اور گروپ کی یکجہتی کا اظہار کریں گے۔ یہ بھی دعوی کیا گیا ہے کہ ترین گروپ کے چند دیگر ارکان بھی ان کے ساتھ رابطے میں ہیں اور بہت جلد وہ بھی علیحدگی کا اعلان کریں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

%d bloggers like this: