تازہ ترینشوبز

میں نہیں چاہتا کہ میری بیٹی کا موازنہ ساتھی اداکاروں کے ساتھ کیا جائے۔شاہ رخ خان

شاہ رخ خان نے بیٹی سہانا کے ساتھ فلم میں کام کرنے سے انکار کر دیا۔اُن کا کہنا ہے کہ میں نہیں چاہتا کہ میری بیٹیکا موازنہ ساتھی اداکاروں کے ساتھ کیا جائے.

بالی ووڈ کے کنگ سُپر اسٹار شاہ رخ خان نے حال ہی میں بالی ووڈ میں قدم رکھنے والی اپنی بیٹی سہانا خان کے ساتھ فلم میں کام کرنے سے انکار کردیا ہے۔

شاہ رخ خان کے انکار کے بعد ان کی فلم غیر معینہ مدت کے لیے تاخیر کا شکار ہوگئی ہے۔ہدایت کار سوجوائے گھوش کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم کی کہانی ایک ایسی یتیم لڑکی (سہانا) کے گرد گھومتی تھی جسے شاہ رخ خان بچاتے ہیں۔ تاہم اب شاہ رخ خان کے انکار کے بعد یہ فلم تاخیر کا شکار ہوگئی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق شاہ رخ خان نے یہ فیصلہ سہانا خان کی ڈیبیو فلم ’دی آرچیز‘ پر ہونے والی تنقید کے باعث کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Diyarbakır koltuk yıkama hindi sex