
پاکستانی اداکارہ فضا علی کا کہنا ہے کہ علیحدگی کے باوجود وہ سابق شوہر فواد کی برائی نہیں برداشت کرسکتیں۔
اداکارہ فضا علی حال ہی میں ایک نجی شو کی مہمان بنی تھیں جس دوران انہوں نے اپنی ناکام ازدواجی زندگی کے کچھ پہلوؤں پر بھی بات کی۔
انہوں نے بتایا کہ ’میں نے بیٹی کی پیدائش کے تیسرے دن ہی کام کرنا شروع کردیا تھا اور جب سے روزانہ باقاعدگی سے شوٹ پر ہوتی ہوں لیکن سیٹ پر کئی لوگوں کا رویہ ناگوار گزرتا تھا اور کچھ لوگوں کی وجہ سے تو ڈراموں سے کنارہ کشی بھی اختیار کرنا پڑی‘۔
فضا علی نے کہا کہ ’میں نے شوبز سے کنارہ کشی سابق شوہر فواد کی وجہ سے کی کیوں کہ علیحدگی کے بعد جب میں کام کیلئے سیٹ پر آئی تو لوگ مجھ سے ہمدردی کے اظہار کیلئے فواد کی برائی کرتے تھے، ان میں وہ لوگ بھی شامل تھے جو فواد کے دوست تھے لیکن یہ سب مجھے پسند نہیں تھا نہ ہی مجھ سے فواد کی برائی برداشت ہوتی تھی جس کی وجہ سے میں نے ڈراموں میں کام کرنا بھی چھوڑدیا‘۔