پاکستانتازہ ترین

میں تو کہتا ہوں کہ بانی پی ٹی آئی کو پشاور جیل میں منتقل کردیا جائے۔فواد چوہدری کی عدلات سے استدعا

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں فوادچودھری نے عدالت سے استدعا کرتے ہوئے کہاکہ جیل میں کسی کو بھی ملنے کی اجازت نہیں دی جارہی ،میں تو کہتا ہوں کہ بانی پی ٹی آئی کو پشاور جیل میں منتقل کردیا جائے۔

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں فواد چوہدری کے خلاف تھانہ کوہسار میں درج مقدمہ کی سماعت ہوئی، فواد چودھری کو عدالت پیش کردیا گیا ،کیس کی سماعت ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج طاہر عباس سپرا نے کی،دورانِ سماعت فواد چودھری کی اہلیہ حبا فواد بھی عدالت میں موجود تھیں۔

فواد چودھری روسٹرم پر آگئے ،فوادچودھری نے عدالت سے استدعا کی کہ جیل میں کسی کو بھی ملنے کی اجازت نہیں دی جارہی ، میں تو کہتا ہوں کہ بانی پی ٹی آئی کو پشاور جیل میں منتقل کردیا جائے ، میرے کونسل قیصر امام راستے میں ہیں وہ آجائیں ان کے آنے تک سماعت میں وقفہ کیا جائے، عدالت نے کیس کی سماعت میں وقفہ کردیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Diyarbakır koltuk yıkama hindi sex