پاکستانسیاست

میں اپنے حلقے میں سومنات کے مندروں کو پاش، پاش کرنا چاہتی ہوں

وزیراعظم عمران خان نے ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کے استعفے کے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے انھیں ایسا فیصلہ کرنے سے روک دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے انھیں بطور معاون خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب کام جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے۔ خیال رہے کہ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے سیالکوٹ ضمنی الیکشن کی انتخابی مہم میں حصہ لینے کے لئے مستعفی ہونے کی اجازت مانگی تھی۔
اس سے قبل ایک پریس کانفرنس میں فردوس عاشق اعوان نے کہا تھا کہ میرے حلقے میں دو الیکشن ہو رہے ہیں۔ اس معاملے پر الیکشن کمیشن نے مسلسل مجھے نوٹس بھیجے۔ میں وزیراعظم اور وزیراعلیٰ سے اپیل کر رہی ہوں کہ مجھے الیکشن میں کھل کر کھیلنے کی اجازت دی جائے۔
فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ الیکشن مہم کے لیے مستعفی ہونے کا کہا ہے لیکن ابھی مجھے وزیراعظم اور وزیراعلیٰ کی طرف سے اجازت نہیں ملی۔ میں اپنے حلقے میں سومنات کے مندروں کو پاش، پاش کرنا چاہتی ہوں۔
ان کا کہنا تھا کہ اپنے حلقے میں فرنٹ پر آ کر لیڈ کرنا چاہتی ہوں، ایسا نہیں چاہتی کہ الیکشن کمیشن روز مجھے نوٹس جاری کرے۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے جلسے سے مریم نواز کی ٹانگیں کانپنا شروع ہو گئی ہیں۔ کیونکہ کشمیریوں کی اکثریت بیرون ملک رہتی ہے۔ اوورسیز پاکستانی سمجھتے ہیں کہ (ن) لیگ کا سربراہ جھوٹ بول کر دوائی لینے گیا تھا۔ اشتہاری اور مفرور جماعت کے لیڈر کو کشمیری ووٹ نہیں دینگے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *