فیشن و لباس

میک اپ جتنا مرضی کرلیں،،،اچھے ہیئر سٹائل کےبغیر کوئی نہیں ججچتا

بال چونکہ انسان کی شخصیت کا آئینہ ہوتے ہیں، لہٰذا اس حوالے سے خاصی سوچ بچار سے کام لیا جاتا ہے۔آج کی تحریر میں ہم چند آسان اور منفرد ہیئر اسٹائل کا ذکر کرنے جارہے ہیں۔موسم سرما کے بعد شادیوں کا موسم آتا ہے۔موسم کا ساتھ ہو اور زندگی کا نیا سفر شروع ہونے والا ہو تو خاندان والے چھوٹی چھوٹی چیزوں کا بھی بڑا اتظام کرتے ہیں۔اگر تقریبات کا اہتمام ہو تو شرکت کرنے والوں کی تفویح طبع،آرام اور خوشی کا خیال رکھنا ضروری ہوتا ہے اور دلہن کے ہار سنگھار کی تو کیا بات ہے۔
مہینوں پہلے شادی اور ولیمے کے میک اپ کے لئے بیوٹیشن سے رابطہ کر لیا جاتا ہے۔خاندان کے بزرگ اور قریبی رشتے دار خصوصاً والدین تو گویا ایک پاؤں کھڑے ہو کر تمام انتظامات کرتے ہیں۔یہ گھڑیاں نصیبوں والوں کے حصے میں آتی ہیں۔شادی کے لئے خود اپنی تیاری کرنی ہو یا قریبی رشتے دار،سہیلی یا بہن بھائی کی شادی ہو آپ چاہتی ہیں ذرا ہٹ کے تیار ہونا۔
تو کیوں ناں پھولوں والی پونی ٹیل یا چٹیا اور سائیڈ گرے کے ساتھ کوئی پیٹرن بنایا جائے۔آئیے آج اپنے بالوں کو بہت منفرد انداز میں سجانے سنوارنے پر غور کرتے ہیں۔آپ نے مغربی دلہنوں کو بھی بال بناتے سجاتے وقت پھولوں کا استعمال کرتے دیکھا ہو گا۔ہم پاکستانی لڑکیوں کو آرائش کا ایک منفرد زاویہ بتاتے ہیں۔اگر آپ ہیئر بن بنانا پسند کریں تو یہ برائیڈل جوڑا ہیئر اسٹائلسٹ موتیے،گلاب کی کلیوں یا بے بی بریتھ پھولوں کی مدد سے بنایا جاتا ہے۔
دلہن کے سوٹ کا دوپٹہ بھاری ہوتا ہے اس لئے اگراونچا کر کے جوڑا ہیئراسٹائل بنا دیا جائے تو دوپٹہ آسانی سے سیٹ ہو جاتا ہے۔اگر آپ یہ روایتی جوڑا پسند نہیں کرتیں تو بالوں کو آگے سے Twist کر کے پیچھے مزید اسٹائل میں بن بنوا سکتی ہیں۔شادی کے زیور میں بندوں یا جھمکوں کے سہارے کو بن میں لگا کر پھولوں کو ارد گرد سیٹ کیا جاتا ہے۔
سائیڈ گجرا اسٹائل
چند برس پہلے تک دلہنوں کے بالوں میں گجرے کی لڑیاں لگائی جاتی تھیں۔
مہک کے ساتھ ساتھ آرائش کا یہ انداز بھی اچھا زاویہ تھا کے بعد اب آپ سائیڈ گجرا ہیئر اسٹائل بنوا کر خود کو نمایاں کر سکتی ہیں۔اس ہیئر اسٹائل میں درمیان کی مانگ نکالی جاتی ہے۔بالوں کے دو برابر حصے کرکے چٹیا یا بن بنایا جاتا ہے۔پھر کان کی پشت سے موتیے کے پھولوں کو سیٹ کیا جاتا ہے۔آپ پھول والے کو اپنی مخصوص آرائش کے حوالے سے یاد دہانی کرا دیں کہ آپ کو بالوں کے لئے کیسا گجرا چاہئے۔
دلہنیں اور اس کی بہنیں یا کزنز اصلی پھولوں ہی کی آرائش کرنا پسند کرتی ہیں لیکن نقلی موتیے کا کراؤن یا کلپ درکار ہو تو وہ بھی مارکیٹ میں دستیاب ہو جاتا ہے۔
پھولوں والی پونی ٹیل
شادی ایسا فنکشن ہے جس میں عمدہ تراشے گئے بالوں کے ساتھ کچھ نیا کرنے کو جی چاہتا ہے۔پونی ٹیل عام دنوں میں تو ضرورت کے تحت بنائی جاتی ہے مگر خاص شادی کے لئے تھوڑی سی تبدیلی کے ساتھ پونی ٹیل بنائی جا سکتی ہے۔
آپ بالوں کو نیچے کی جانب سے کرل کر لیں اگر قدرتی کرل ہیں تو اور بھی اچھا ہے بالوں کے آگے کی جانب سے دو یا تین چھوٹی چٹیا بنوا لیں اوراسے پشت پر لے جا کر الٹرینڈ سے پونی ٹیل بنا لیں اور جس جگہ ربر بینڈ لگائیں وہاں تازہ یا نقلی پھولوں کو سیٹ کرا لیں۔اس انداز کا ہیئر اسٹائل ان خواتین کے لئے موزوں ہے جن کی گود کے بچے ہیں اور انہیں تقریب میں بچوں کو بھی سنبھالنا ہے.
ٹوئسٹ رول ہیئر
عام طور پر زیادہ ترخواتین لانگ بوب، اسٹریٹ، کرلی، ویوی اور بریڈ ہیئر اسٹائل اپنائے نظر آتی ہیں۔ آپ اس عیدالفطر پر کچھ منفرد انداز اپنائیں مثلاً ٹوئسٹ رول ہیئر اسٹائل۔ اسے بنانے کے لیے بالوں کی سیدھی مانگ نکالیں اور پھر دونوں سائیڈ بالوں کی چند لٹیں اٹھاکر ٹوئسٹ کریں یعنی انھیں مروڑتے ہوئے پن لگالیں جبکہ پیچھے سے بالوں کو سیدھا اور کھلا چھوڑ دیں۔ یہ اسٹائل آپ کو نفیس لُک دے گا.
ہیل بریڈ یا پھولوں والی چٹیا
یہ چٹیا روایتی طرز کی نہیں ہوتی اس لئے آپ کوشش کریں کہ چٹیا کے ہر بال کو دل کے انداز میں بل دے کر درمیان میں پسندیدہ رنگ کے پھول لگا لیں۔مہندی اور مایوں کی تقریب کے لئے موتیے کے پھولوں کی آرائش مناسب رہے گی اگر آپ ماتھے سے اوپر کے یعنی اُٹھے ہوئے اسٹائل کو پسند نہیں کرتیں.
ویوی ہیئر
اگر آپ اسٹریٹ اور کرلی بالوں جیسے ہیئر اسٹائل سے بیزار آگئی ہیں، لیکن پھر بھی کسی فینسی ہیئر اسٹائل کے حق میں نہیں تو ویوی ہیئراسٹائل لُک آپ کے لیے بہترین ثابت ہوسکتاہے۔ ویوی ہیئر اسٹائل آپ کے پتلے بالوں کو نہ صرف گھنا محسوس کروائے گا بلکہ آپ فریزی لُک سے بھی نجات حاصل کرپائیں گی۔ ویوی ہیئر لُک کے لیے آپ اسٹریٹنر اور رولر کی مدد لے سکتی ہیں۔ سامنے سے سلیک اور پیچھے سے ویوی لُک اس عید آپ کی خوبصورتی میں اضافہ کرسکتا ہے۔
ٹوئسٹ رول ہیئر
عام طور پر زیادہ ترخواتین لانگ بوب، اسٹریٹ، کرلی، ویوی اور بریڈ ہیئر اسٹائل اپنائے نظر آتی ہیں۔ آپ اس عیدالفطر پر کچھ منفرد انداز اپنائیں مثلاً ٹوئسٹ رول ہیئر اسٹائل۔ اسے بنانے کے لیے بالوں کی سیدھی مانگ نکالیں اور پھر دونوں سائیڈ بالوں کی چند لٹیں اٹھاکر ٹوئسٹ کریں یعنی انھیں مروڑتے ہوئے پن لگالیں جبکہ پیچھے سے بالوں کو سیدھا اور کھلا چھوڑ دیں۔ یہ اسٹائل آپ کو نفیس لُک دے گا اورآپ عید کے دن زیادہ پر اعتماد محسوس کریں گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Diyarbakır koltuk yıkama hindi sex