شوبز

میڈیا ریڈ فلمز کے بینر تلے فلم جٹ دابال کی تیاری شروع

فلم کی کاسٹ فائنل مراحل میں داخل چند دن میں مکمل کرلی جائیگی

میڈیا ریڈ فلمز کے بینر تلے بننے والی فلم جٹ دا بال کی تیاریوں کا آغاز کر دیا گیا ان دنوں کاسٹ فائنل مراحل میں ہے جس کو چند دن میں مکمل کر لیا جائے گا اس فلم میں کراچی لاہور ملتان کے نامور فنکار شامل ہیں ایکشن سے بھر پور فلم کے مرکزی کردار میں تاج گل خان ، اشرف خان، افضل سرائیکی وحید ملک ، نادیہ بشیر انجام دے رہی ہیں، دنگل موضوعات پر بنی فلم کے ہدایتکار عثمان ملک ڈی او پی نصیب احمد ہے پروڈیوسر ایم اشرف خان ہیں فلم میں مختلف گیٹ اپ کو متعارف کرایا جارہا ہے یہ ایک مکمل ایکشن تھرلر سرائیکی زبان میں بننے والی فلم ہے اس ضمن میں فلمساز نے بتایا کہ ملک میں ہر زبان میں فلمیں بن رہی ہے جو ایک اچھا اقدام ہے ہم نے بھی سرائیکی زبان میں فلم بنانے کی تیاری کر رکھی ہے انڈسٹری سے وابستہ سینئر کے مشورے کے بعد فلم بنا رہے ہیں ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
%d bloggers like this: