تازہ ترینشوبز

میری پہلی فلم کی ناکامی پر والدین رو پڑے تھے، میمو چکربورتی

بالی ووڈ کے سینئر اداکاراورہیرو متھن چکربورتی کے بیٹے میمو چکربورتی کا کہنا ہے کہ جب ان کی ڈیبیو فلم ’جمی‘ ناکام ہوئی تو ان کے والدین متھن چکربورتی اور والدہ یوگیتا بہت افسردہ ہوئے اور ان کے آنسو نکل آئے، جبکہ میں بھی بالکل ٹوٹ کر رہ گیا تھا۔

سینئر اداکار متھن چکربورتی کے38سالہ بیٹے میمو نے حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران بتایا کہ کچھ لوگ تو مذاق اڑاتے رہے کہ میری والدہ با صلاحیت نہیں۔
انہوں نے فلم کی ناکامی کے حوالے سے ایک تجزیہ کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ اس میں لکھا تھا کہ میمو چکربورتی جونیئر آرٹسٹ بننے کے بھی اہل نہیں۔انہوں نے کہا کہ انہیں اس وقت سخت غصہ آیا جب ایک کامیڈی شو میں فلم کی ناکامی پر ان کی والدہ کا مذاق اڑایا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
%d bloggers like this: