تازہ ترینشوبز

میری فیملی میرے کام سے خوش مگر مجھ سے ناراض ہے.سحر خان

پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ سحر خان نے کہا ہے کہ وقت نہ دینے کی وجہ سے فیملی کا ہر شخص میرے کام سے خوش مگر مجھ سے ناراض ہیں

ایک انٹرویو کے دوران اداکارہ نے شوبز انڈسٹری میں قدم رکھنے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ میں خود حیران ہوتی ہوں کہ میں شوبز انڈسٹری میں کیسے آگئی، دراصل میرے شوبز انڈسٹری میں قدم رکھنے کی اصل وجہ اداکارہ صنم جنگ ہیں۔سحر کا کہنا تھا کہ میری ایک دوست نے صنم جنگ سے جبکہ صنم جنگ نے ایک ڈائریکٹر سے ملاقات کروائی اور پھر میرا آڈیشن ہوا اور میں سلیکٹ ہوگئی، آڈیشن میں سلیکٹ ہونے کے بعد دادا نے مجھے اجازت دے دی جس کے بعد میرے فیصلے پر فیملی کو کوئی اعتراض نہیں تھا۔

اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ ڈرامہ انڈسٹری میں قدم رکھنے کے بعد میں فیملی کو وقت نہیں دے پاتی جس کی وجہ سے میری فیملی کا ہر شخص مجھ سے ناراض رہتا ہے، ہاں البتہ میری فیملی میرے کام کی وجہ سے بہت خوش ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے