
آئندہ مالی سال کے بجٹ میں مہنگے پٹرول کے ہاتھوں پریشان حال موٹر سائیکل سواروں کیلئے وزیراعظم شہبازشریف نے خوشخبری سنا دی ہے ۔بجٹ میں موٹر سائیکل سواروں کیلئے سستا پٹرول سکیم لانے کی تجویز سامنے آئی ہے ۔
وزیراعظم کی جانب سے ہدایت دی گئی ہے کہ سستا پٹرول کی سکیم متعارف کروائی جائے ، کمیٹی کو ہدایت دی ہے کہ غریبوں کو سبسڈی فراہم کرنے کیلئے یوٹیلیٹی سٹورز پر ریلیف پیکج اور موٹر سائیکل سواروں پٹرول پر سبسڈی فراہم کرنے کیلئے تجاویز دی جائیں، سات کمیٹیوں کی جانب سے سفارشات مرتب کر لی گئیں ہیں جو آج پیش کی جائیں گی،