تازہ ترین

موبائل فون چارجنگ کے دوران شارٹ سرکٹ سے آتشزدگی کا واقعہ

بھارت میں موبائل فون چارجنگ کے دوران شارٹ سرکٹ سے آتشزدگی کا واقعہ رونما ہوگیا، جس کے نتیجے میں 4 بچے جھلس کر موت کے منہ میں چلے گئے جبکہ والدین زخمی ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے حوالے سے بتایا کہ ریاست یوپی کے ضلع میرٹھ میں موبائل فون چارجر میں شارٹ سرکٹ سے آگ بھڑک ا±ٹھی جس نے پورے گھر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔پولیس کے مطابق زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لئے قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم اس افسوسناک واقعے میں زخمی ہونے والے ایک ہی گھر کے 4 بچے جھلس کر چل بسے، بچے حادثے کے وقت سو رہے تھے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ بچوں کے والدین انہیں بچانے کی کوشش میں جھلس گئے، بچوں کی والدہ شدید زخمی اور مقامی ہسپتال میں زندگی اور موت کی جنگ لڑ رہی ہیں جبکہ والد کی حالت پہلے سے بہتر ہے تاہم اب بھی زیر علاج ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Diyarbakır koltuk yıkama hindi sex