ذرائع کے مطابق عسکری قیادت نے کہا ہے کہ یہ معاملہ شخصی نہیں بلکہ علی وزیر کا ادارے کے خلاف ہرزہ سرائی کا ہے، ریاستی اداروں اور ملک کے خلاف ہرزہ سرائی کرنے والوں کو ایسے معافی نہیں مل سکتی۔
ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں علی وزیر کا معاملہ اٹھایا اور کہا کہ ان کیخلاف کارروائیاں بند اور انہیں معافی دے دینی چاہیے۔
اس کا جواب دیتے ہوئے عسکری قیادت کا کہنا تھا کہ رکن قومی اسمبلی علی وزیر کا معاملہ شخصی نہیں، ادارہ کے خلاف ہرزہ سرائی کا ہے۔ ملک اور ریاستی اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی پر ایسے معافی نہیں مل سکتی۔
ذرائع کے مطابق عسکری قیادت نے کہا کہ پشتونوں کے خلاف ہیں نہ کسی شخصیت کا معاملہ ہے۔ علی وزیر کو باقاعدہ معافی اور پرانی روش ترک کرنا پڑے گی۔