
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک )ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں آج سے بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ہے جو 20 اپریل تک جاری رہے گا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کا سبب بننے والا موسمی نظام 15 اپریل کو پاکستان کے بالائی علاقوں میں داخل ہونے کا امکان ہے جو مغربی اور وسطی حصوں میں پھیل جائے گا.
اس موسمی نظام کے زیر اثر علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو گی، جبکہ کہیں کہیں موسلادھار بارش اور ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔