پاکستان

ملکی ترقی کیلئے سب کو ملکر کام کرنا ہوگا، محمد حامد سعید

23 مارچ ملکی تاریخ میں بہت اہمیت رکھتا ہے، ارفع عاربی ، حافظ محمد شہزین

لاہور( سٹی رپورٹر ) قومی دن قوموں کی تاریخ میں بہت اہمیت رکھتے ہیں۔ زندہ قومیں اپنے اسلاف کی قربانیوں کو نہ صرف یاد رکھتی ہیں بلکہ اسے امانت کی صورت اپنی نئی نسل میں منتقل بھی کرتی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار مختلف مقررین نے یوم پاکستان کے موقع پر ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ شاہ رح ٹیکنالوجیز کے زیر اہتمام اس تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ سیلز مینیجر حافظ محمد شہزین احمد نے تلاوت قران پاک کی سعادت حاصل کی، ڈائریکٹر ماجد قادری نے نعت پڑھی اور بچوں نے ملی نغمے پڑھے اور ٹیبلو پیش کیے۔ مہمان خصوصی ڈائریکٹر نور پی کے ڈاکٹر سعید احمد قادری نے کہا کہ قرارداد پاکستان کی طرح اس وقت بھی عزم صمیم کی ضرورت ہے۔ قرارداد پاکستان تشکیل پاکستان کے لیے کی گئی تھی اور اب وقت ہے کہ تعمیر پاکستان اور اس کی ترقی کے لیے بھی اسی عزم صمیم کو دہرایا جائے۔ تمام اکابرین اور طبقہ فکر کو اپنے آپس کے اختلافات کو پس پشت ڈال کر سر جوڑ کر بیٹھنے کی ضرورت ہے جس طرح سے 1940 میں اکٹھے ہو کر بیٹھے تھے۔ تاکہ ملک و قوم کی ترقی کے لیے ایک عزم کریں اور اس میں اپنا حصہ ڈالیں۔ شاہ رح ٹیکنالوجیز کے سی ای او محمد حامد سعید ، میڈیا مینیجر ارفع عاربی ،کرییٹو مینیجر اشتیاق قادری، زین نوید اور محمد امجد نے بھی اظہار خیال کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Diyarbakır koltuk yıkama hindi sex