بین الاقوامیپاکستانتازہ ترین

مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشتگردی، مزید 5 کشمیری نوجوان شہید

مقبوضہ کشمیر کی آزادی کے ہیرو برہان وانی کے شہادت کے موقع پر بھی بھارت کا ظلم نہ رک سکا۔ مزید 5 کشمیری شہید کر دیئے۔ حریت رہنما مشتاق السلام کو سری نگر سے گرفتار کر لیا گیا۔
مقبوضہ وادی میں بھارتی فوج کا ظلم جاری ہے۔ غاصب فوج نے ضلع کلگام اور ضلع پلوامہ میں دو، دو اور ضلع کپواڑہ میں ایک کشمیری نوجوان کو شہید کر دیا۔ قابض فوج نے علاقے میں انٹرنیٹ اور موبائل سروس بند کر کے گھر گھر تلاشی بھی لی۔ بھارتی فوج نے حریت رہنما مشتاق السلام کو سری نگر کے علاقے بٹمالو میں ان کے گھر سے گرفتار کیا، انہیں نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔
مقبوضہ کشمیرمیں تحریک آزادی کو نئی جلا بخشنے والے شہید برہان وانی کا آج پانچواں یوم شہادت ہے۔ اس موقع پر مقبوضہ وادی میں مکمل ہڑتال ہے۔ ہڑتال کی کال حریت قیادت نے دی۔ آزادی کے ہیرو کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے نکلنے والی ریلیوں کو روکنے کے لیے وادی کو چھاؤنی میں تبدیل کر دیا گیا ہے جہاں جگہ جگہ قابض فوج کے پہرے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

%d bloggers like this: