بین الاقوامی

مقبوضہ کشمیر: بھارتی فوج کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا

بھارتی فوج کا ہیلی کاپٹر مقبوضہ کشمیر میں گر کر تباہ ہوگیا تاہم پائلٹ محفوظ رہا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی فوج کا 254 اے اے ہیلی کاپٹر مقبوضہ کشمیر میں رنجیت ساگر ڈیم کے قریب گر کر تباہ ہوا۔ ہیلی کاپٹر حادثے کی تحقیقات جاری ہیں۔ ہیلی کاپٹر معمول کی پرواز پر تھا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں رنجیت ساگر ڈیم پنجاب کے پٹھان کوٹ سے تقریبا 30 کلومیٹر دور واقع ہے۔
پٹھان کوٹ کے سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس سریندر لمبا نے پریس ٹرسٹ آف انڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فوج کے ہیلی کاپٹر کے جھیل میں گر کر تباہ ہونے کی اطلاع ملنے بعد پولیس اور ریسکیو کی ٹیمیں جائے وقوعہ کی جانب روانہ کردی گئی ہیں۔ فوری طور پر کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے اور حادثے سے متعلق مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

%d