پاکستانتازہ ترین

معلوم ہونا چاہئیے کہ مجھے 93اور99میں کیوں نکالا گیا؟نواز شریف

مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے کہا ہےمعلوم ہو نا چاہئیے کہ 93ء اور 99ء میں مجھے کیوں نکالا گیا؟ کچھ ایسے عناصر آئے جنہوں نے دوڑتے پاکستان کو ٹھپ کر کے رکھ دیا۔

لاہور میں ن لیگ کے انتخابی ٹکٹ کے امیدواروں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ آج بھی دعا ہے کہ اللّٰہ تعالیٰ اس قوم کو مشکلات سے نکالے۔

ان کا کہنا ہے کہ قوم نے پچھلے 4 سال میں بہت مشکل دور دیکھا، ہمارے دور میں معیشت بہتر اور ترقی عروج پر تھی۔نواز شریف نے کہا کہ قوم ادراک کرے معاشی بے نظمی 2019ء سے شروع ہوئی، 2022ء تک ملک میں ہر چیز کا بھٹا بیٹھ گیا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے دور میں ہر لحاظ سے معاشرہ آگے بڑھ رہا تھا، جب کرنسی غیر مستحکم ہوتی ہے تو ہر چیز غیر مستحکم ہو جاتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Diyarbakır koltuk yıkama hindi sex