تازہ ترینشوبز

معروف اداکار اکھیل مشرا دنیا سے رخصت ہوگئے

بالی ووڈ کے معروف اداکار اکھیل مشرا اپنے گھر کے کچن میں گِر کر دنیا سے رخصت ہوگئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کی بلاک بسٹر فلم ‘تھری ایڈیٹس’ میں لائیریرین کا کردار ادا کرنے والے اداکار اکھیل شرما اپنے گھر کے کچن میں کام کررہے تھے کہ اچانک وہ پھسل کر زمین پر گِرگئے جس کے نتیجے میں اُن کی موت واقع ہوگئی۔بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اداکار کے ایک قریبی دوست نے بتایا کہ اکھیل شرما بلڈ پریشر کے مسائل کی وجہ سے گزشتہ کچھ عرصے سے بیمار تھے۔

اداکار کے دوست نے بتایا کہ وہ کچن میں سٹول پر کچھ کرنے کی کوشش کر رہے تھے کہ جب مبینہ طور پر وہ نیچے گِرے اور ان کے سر میں چوٹ لگی۔اکھیل شرما کو خون میں لت پت حالت میں اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں کی کوششوں کے بعد بھی وہ زندہ نہیں بچ سکے اور چند گھنٹوں بعد ہی دم توڑ گئے۔رپورٹس کے مطابق اداکار کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھجوادیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے