پاکستانتازہ ترین

مسٹری مگ کیوں ساتھ ساتھ، مریم نواز نے بتا دیا

مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے ‘مسٹری مگ’ کی حقیقت سب کو بتا دی.

مریم نواز نے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ شئیر کی جس میں اپنے ہاتھ میں پکڑے مسٹری مگ کا ذکر کرتے ہوئے لکھا کہ ‘کچھ تصاویر میرے سب سے زیادہ خبروں میں رہنے والے ‘مسٹری کافی مگ’ کیساتھ ‘

مریم نواز کی پوسٹ سے واضح ہے کہ اکثر و بیشتر ان کے ہاتھ میں نظر آنیوالا مگ درحقیقت ایک کافی مگ ہے جو وہ اپنی من پسند کافی پینے کیلئے استعمال کرتی ہیں۔ اس حوالے سے سوشل میڈیا پر مختلف قیاس آرائیاں ہوتی رہی ہیں تاہم اب مریم نواز نے خود ہی حقیقت بیان کر دی ہے۔

لیگی رہنما نے اپنی من پسند کافی کے حوالے سے بھی بتاتے ہوئے ایک پوسٹ شئیر کی جس میں انہوں نے کلر کہار سے ملنے والی کافی کو دیگر نامور برینڈز کی کافی سے بہتر قرار دیا جبکہ ساتھ موجود پرویز رشید کی بھی تصویر شئیر کی جو مٹن پلاؤ کھا رہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

%d