پاکستانتازہ ترین

مسلم لیگ (ن) کے تمام عہدوں سے استعفیٰ دے چکا ہوں۔مفتاح اسماعیل

سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے تمام عہدوں سے استعفیٰ دے چکا ہوں۔ نواز شریف سے ملاقات ہوئی نہ ارادہ ہے،

ان کا مزید کہناتھا کہ الیکٹورل پروسیس اور سیاست سے دور ہوگیا ہوں، معیشت سے متعلق پڑھتا ہوں اور کاروبار کرتا ہوں۔نجی ٹی وی کے پروگرا م میں گفتگو کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل کا کہنا تھاکہ کوئی نہیں بتا رہا کہ ملک کے مسائل کیسے حل ہوں گے؟ تمام لیڈرز قابل ہیں، لیکن پلان تو بتانا چاہیے۔

مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ ابھی فی الحال لکھنے پڑھنے پر توجہ ہے اور کاروبار کر رہا ہوں، اگلے چند ماہ تک سیاست میں انٹری کا کوئی ارادہ نہیں، الیکشن میں بھی حصہ لینے کا کوئی ارادہ نہیں۔.

انہوں نے کہا کہ ملک میں آج گندم سستی ہوگئی، چیزیں بہتر ہورہی ہیں، مشکل وقت گزر گیا، امید ہے کہ بہتری آئے گی، دنیا بھی نہیں چاہتی کہ ہم ڈیفالٹ کریں، دنیا بھر میں گندم اور خام تیل کی قیمتوں میں کمی آئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Diyarbakır koltuk yıkama hindi sex