مسئلہ کشمیرعالمی سطح پر اٹھاتا رہونگا: وزیراعظم آزاد کشمیر میں جیت پر عوام کے مشکور
وزیراعظم عمران خان نے آزاد کشمیر میں الیکشن میں کامیابی کے بعد کہا ہے کہ عوام کا شکر گزار ہوں، کشمیر کا مسئلہ عالمی سطح پر اٹھاتا رہوں گا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وزیراعظم عمران خان نے لکھا کہ آزاد کشمیر کی عوام کا مشکور ہوں، جنہوں نے اپنے ووٹوں کے ذریعے پی ٹی آئی پر اعتماد کیا، ان کے اعتماد کے نتیجے میں پی ٹی آئی کو انتخابات میں فتح ملی۔
I want to thank the ppl of AJK for placing their trust in PTI through their votes which resulted in PTI's electoral victory. We will focus on bringing the ppl out of poverty through our Ehsaas & Kamyab Pakistan progs; & establish accountability & transparency in govt.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) July 26, 2021
انہوں نے لکھا کہ احساس اور کامیاب پاکستان کے ترقیاتی منصوبوں کے ذریعہ آزاد کشمیر کوغربت سے نکالنے پر توجہ دیں گے، ہم حکومت میں احتساب اور شفافیت قائم کریں گے۔
I want to thank the ppl of AJK for placing their trust in PTI through their votes which resulted in PTI's electoral victory. We will focus on bringing the ppl out of poverty through our Ehsaas & Kamyab Pakistan progs; & establish accountability & transparency in govt.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) July 26, 2021
وزیراعظم نے لکھا کہ الیکشن میں کامیابی حاصل کرنے والے تمام امیدواروں کو مبارکباد دیتا ہوں، کشمیر کا سفیر ہونے کے ناطے میں اقوام متحدہ سمیت عالمی فورموں پر کشمیر کے مسئلے پر آواز بلند کرتا رہوں گا، اقوام متحدہ کو باور کراؤں گا کہ وہ کشمیر سے متعلق کیا گیا اپنا وعدہ پورا کرے۔