پاکستانتازہ ترین

مری میں برفباری دیکھنے کےشوقین سیاحوں کا سیلا ب امڈ آیا

مری میں ایک رات میں ایک فٹ سے زیادہ برفباری کے بعد سیاحوں کا سیلاب امڈ آیا۔

تفصیلات کے مطابق مری میں ہونے والی برف باری کے باعث مختلف مقامات پر سیاح پھنس گئے۔اس حوالے سے ڈپٹی کمشنز مری کا کہنا ہے کہ متاثرہ علاقوں میں ریسکیو کا کام جاری ہے، متعدد فیملیز کو ریسکیو کر لیا گیا ہے اور مزید کام جاری ہے۔

سی ٹی او کی جانب سے جاری ہدایات میں کہا گیا تھاکہ برفباری کے دوران سیاح گاڑی کا فیول ٹینک فل رکھیں اور اپنے ساتھ گرم لباس بھی لازمی رکھیں، سیاح اپنی گاڑی کے ٹائر پر چین چڑھا لیں تاکہ سلپ ہونے سے بچا جا سکے اور اپنی گاڑیوں کو مناسب جگہ پارک کریں۔

سی ٹی او نے سیاحوں کو برفباری کے دوران روڈ پر کھڑے ہو کر سیلفیاں لینے سے بھی منع کیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے