تازہ ترینشوبز

مرحوم ادکارہ سری دیوی کی موت کے حوالےسےشوہر نے5 سال بعد خاموشی توڑ دی

نامور بھارتی پروڈیوسراور مرحوم ادکارہ سری دیوی بونی کپور نے اپنی بیوی کی موت کے حوالے سے 5 سال بعد خاموشی توڑ دی ہے۔

بونی کپور نے ایک انٹرویو میں کہا کہ اداکارہ کی موت طبعی نہیں بلکہ حادثاتی تھی اور انہیں دبئی پولیس سے کلین چٹ لینے کیلئے مختلف اقسام کے ٹیسٹوں سے گزرنا پڑا تھا۔ بھارتی پروڈیوسر کے مطابق دبئی پولیس پر انڈین میڈیا کا بہت زیادہ دباؤ تھا لیکن انہیں جلد اندازہ ہوگیا کہ میری طرف سے کوئی غلط کام نہیں کیا گیا ہے۔

بونی کپور کا کہنا تھا کہ سری دیوی نے سخت ترین ڈائٹ کی وجہ سے اپنی صحت خراب کردی تھی اور وہ اکثر فاقے کیا کرتی تھیں تاکہ اسمارٹ نظر آئیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *