پاکستانتازہ ترین

مراد سعید عام انتخابات سے دستبردار ہو گئے۔

پی ٹی آئی کے روپوش رہنما مراد سعید عام انتخابات سے دستبردار ہو گئے۔

پشاور ہائیکورٹ میں کاغذات نامزدگی کیخلاف دائر درخواست کی سماعت کے دوران مراد سعید کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ انہوں نے ٹکٹ واپس کیا ہے۔

پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس اشتیاق ابراہیم، جسٹس اعجاز انور اور جسٹس صاحبزادہ اسداللہ پرمشتمل بینچ نے پی ٹی آئی رہنما کے کاغذات نامزدگی مسترد کیے جانے کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

آج سماعت کے دوران پی ٹی آئی رہنما کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ درخواست گزارنے ٹکٹ واپس کر دیا ہے ، وہ انتخابات میں حصہ نہیں لے رہے۔ عدالت نے درخواست واپس لیے جانے کی بناء پر نمٹا دی۔

پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس اشتیاق ابراہیم، جسٹس اعجاز انور اور جسٹس صاحبزادہ اسداللہ پر مشتمل بینچ نے گزشتہ روز مراد سعید کے کاغذات نامزدگی سے متعلق درخواست پر سماعت کرکے فیصلہ محفوظ کیا تھا۔
جسٹس اشتیاق ابراہیم نے کل کی سماعت میں ریمارکس دئیے تھے کہ جب ایک بندہ مفرور قرار دیا جائے اور وہ قانون کے سامنے سرینڈر نہیں کرتا اس پر قانون کیا کہتا ہے۔

جب بندہ قانون کے سامنے پیش نہیں ہوتا تو کیسے کاغذات منظور کیے جائیں، وہ کل پھر منتخب ہو کر قانون سازی کرے گا؟۔ ایڈووکیٹ جنرل نے اپنے دلائل میں کہا تھا کہ جب کوئی مفرورہوتا ہے تو چند بنیادی حقوق کھو دیتا ہے۔

اشتہاری کو ووٹ دینے اورالیکشن لڑنے کاحق نہیں ہے۔ عدالت نے اپنے ریمارکس میں کہا تھا کہ، ’یہ توپھرکسی کو بھی الیکشن سے روکنے کیلئے ہتھیار کے طورپراستعمال ہوگا‘۔ عدالت نے مراد سعید کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے اسی حوالے سے دائرشہرام ترکئی اورعاطف خان کے کاغذات درست قراردئیے تھے۔ پشاور ہائیکورٹ کے 3 رکنی بینچ نے الیکشن ٹریبونل کا فیصلہ برقراررکھتے ہوئے شہرام ترکئی اور عاطف خان کے کاغذات منظوری کے خلاف درخواستیں خارج کردی تھیں ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Diyarbakır koltuk yıkama hindi sex