پاکستانتازہ ترینسیاست

مذاکرات الیکشن کے لیے کر رہے ہیں یا این آر او کے لیے؟طلال چوہدری

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری نے پی ٹی آئی کے رہنما فواد چوہدری کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ مذاکرات الیکشن کے لیے کر رہے ہیں یا این آر او کے لیے؟
ٹو ئیٹر پر جاری کر دہ بیان میں طلال چوہدری نے کہا کہ مذاکرات کے پیچھے نہ چھپیں، چوری کا حساب دیں، فواد صاحب!
مسلم لیگ ن کے رہنما کا کہنا ہے کہ آپ کا خیال ہے مذاکرات کی آڑ میں گوگی، پنکی، بھٹی، خان کی چوری معاف کر دی جائے؟
انہوں نے کہا کہ پرویز الہٰی کو یہاں تک لانے والا اس کا بیٹا ہے جس نے پنجاب کو دونوں ہاتھوں سے لو ٹا۔پرویز الہٰی کا بیٹا پنجاب کو لوٹ کر ملک سے بھاگ گیا۔


فواد چوہدری نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ ایک طرف مذاکرات، دوسری طرف گرفتاریاں ہو رہی ہیں۔چوہدری پرویز الہی کے گھر چھاپہ سے ثابت ہوتا ہے کہ اسحق ڈار، سعد رفیق اور اعظم تارڑ کی اپنی حکومت میں کوئ حیثیت نہیں ، اس چھاپے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
%d bloggers like this: