تازہ ترینشوبز

مداحوں کی جانب سے مہوش حیات کو شادی کے مشورے

پاکستان کی فلم و ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ مہوش حیات نے سوشل میڈیا پر اپنی نئی خوبصورت تصویرں اور ویڈیوز شیئر کی ہیں جس پر مداحوں کی جانب سے خوب تعریفیں کی جا رہی ہیں۔
مہوش حیات پاکستان کی صف اول کی اداکارہ ہیں جن کے پاکستان سمیت دنیا بھر میں مداح پائے جاتے ہیں، اس بات کا اندازہ اُن کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر مداحوں کے کمنٹس سے بھی لگایا جا سکتا ہے۔
مہوش حیات سوشل میڈیا کے ذریعے اپنے مداحوں کے ساتھ رابطے میں رہتی ہیں، وہ اپنی مصروفیت کے دوران بھی اپنی نئی نئی خوبصورت تصویریں اور دلچسپ ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں۔
مہوش حیات کی جانب سے گزشتہ شام رینڈم بنائی گئی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کی گئی ہیں۔
مہوش حیات کی ان تصاویر اور ویڈیوز پر ہزاروں لائیکس اور خوب تعریفی کمنٹس کیے جا رہے ہیں جبکہ مہوش حیات کو اُن کی اس پوسٹ کے کمنٹ باکس میں مداحوں کی جانب سے شادی کر لینے کے مشورے بھی دیئے جا رہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

%d